• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: سابقہ ساس پر تیزاب پھینک کر ملزم فرار


پنجاب کے ضلع لیہ میں سابقہ ساس پر تیزاب پھینک دیا گیا، حملے کے بعد خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔

لیہ کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 150 میں ملزم غلام اکبر نے اپنی بیوی سے 2 سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

ملزم نے رات گئے سابقہ سسرال کے گھر میں داخل ہو کر سابقہ بیوی کی والدہ پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم نے رشتہ ختم ہونے پر انتقامی کارروائی کی ہے، واقعے کے بعد ملزم باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تیزاب سے خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے اور ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین