• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش


احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کیس کی سماعت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان عبدالغنی مجید، انور مجید نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا بطور اشتہاری ملزم اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔

وکیلِ صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ فاروق ایچ نائیک کے آنے تک سماعت میں وقفہ کیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی نے کہا کہ عدالت میں تینوں گواہ موجود ہیں، 2 گواہوں پر جرح اور ایک گواہ کا بیان ریکارڈ ہونا ہے۔

سردار مظفر عباسی نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کی آمد تک ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا جائے، فاروق ایچ نائیک کی آمد پر گواہوں کے بیانات پرجرح شروع کی جائے۔

عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا، وقفے کے بعد توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عمران ظفر پر جرح شروع کر دی۔


فاروق ایچ نائیک نے عمران ظفر سے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آپ نے کب جوائن کیا؟ اور کیا عہدہ تھا؟

گواہ عمران ظفر نے جواب دیا کہ 2010ء میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ملازمت کا آغاز کیا، مجھے 2018ء میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی ملی۔

فاروق ایچ نائیک نے گواہ سے مزید سوال کہ کیا الیکشن کمیشن کا ریکارڈ روم ہے؟

گواہ عمران ظفر نے بتایا کہ جی ہاں، الیکشن کمیشن کا اپنا ریکارڈ روم ہوتا ہے، میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کا کسٹوڈین ہوں۔

تازہ ترین