دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 85 ہزار 386 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 19 ہزار 165 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 77 لاکھ 19 ہزار 523 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 896 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 46 ہزار 698 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 11 ہزار 752 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 47 ہزار 693 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 35 ہزار 195 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 193 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 47 لاکھ 746کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 98 ہزار 708 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار 584 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 43 ہزار 962 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 13 ہزار 586 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 20 ہزار 891 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 85 ہزار 231 ہو چکی ہے۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 25 ہزار 998 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 679 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 463 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 14 ہزار 829 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 791 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 69 ہزار 188 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 16 ہزار 937 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 51 ہزار 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 77 ہزار 646 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 43 ہزار 216 ہو گئے۔
فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 734 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 74 ہزار 339 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 768 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 605 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 414 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 20 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 484 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 825 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 490 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 97 ہزار 497 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔