پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس بات کا فیصلہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں ہر ماہ صبح 10 بجے سے 3 بجے تک ریونیو عوامی کچہریاں لگائی جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو عوامی کچہریوں میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور ایک ہی چھت تلے نمٹانے جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کچہریوں میں عوام کے مسائل متعلقہ افسران موقع پر ہی حل کریں گے۔