• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کوچاہئے عدالت سے کئے وعدے پورے کریں،صدرعلوی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے کسی کو خطرہ نہیں ہے۔ جمہوریت میں ایسی تحاریک چلتی رہتی ہیں ۔گزشتہ دنوں بھی ایک تحریک چلی تھی میڈیا بھی اس کو ہائپ کردیتا ہے۔ لوگ بھی اس کو اٹھاتے چلے جاتے ہیں پھر پتہ چلتا ہے کہ اتنی کیفیت نہیں تھی جتنا اٹھایا گیا۔اس بات کا قوی یقین ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔نواز شریف کو چاہئے کہ عدلیہ سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔ حکومت پاکستان نواز شریف کو وطن واپس لانے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ حزب اختلاف نے اداروں پر جس طرح تنقید کی ہے اس پر افسوس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ میں جاتا ہوں اپوزیشن کے کچھ لوگوں سے رابطے رہتے ہیں۔سیاسی معاملات پر حکومت اور حزب اختلاف کو آپس میں رابطے قائم رکھنے چاہئیں۔اپوزیشن کا یہ الزام سراسر غلط ہے کہ حکومت آرڈیننس پر چل رہی ہے۔موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں بہت کم آرڈیننس جاری کئے ہیں۔آرڈیننس اس لئے لائے گئے ہیں کہ کہیں قانون سازی پھنس نہ جائے۔نواز شریف باہر بیٹھ کر اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہیں اداروں کو ہرگز بدنام نہیں کرنا چاہئے وہ بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں اور اگر کرنا چاہیں گے تو بات کرلی جائے گی۔ملک میں جو بھی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرے گا میں اس کے خلاف رہوں گا۔

تازہ ترین