اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔ شہری شاہ جہان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں نواز شریف ، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نوازشریف تین دفعہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں ، ان کی یکم اکتوبر کی تقریر قومی مفاد کے خلاف ہے لہٰذا انہیں قومی مفاد کے خلاف پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک سے روکا جائے۔