• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا چینی عوام کی پہنچ سے باہر، نوازشریف کو پاکستان میں انصاف ملنے کی توقع نہیں، ن لیگ

اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی عوام کی پہنچ سے با ہر ہوگئے،نواز شریف کو پاکستان میں انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی 71 سال میں 53 روپے اور صرف 2سال 47روپے مہنگی ہوکر 100 روپے کلو ہوگئی ہے۔ عوامی مسئلہ اسمبلی میں پیش کرو تو گالیاں دی جاتی ہیں۔،پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف واپس نہ آئیں،سعد رفیق نے کہا کہ مل کراس حکومت کونکالیں گے،راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں کارکنان سے خطاب میں شاہد عباسی نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان 2 سالوں میں ایک بھی مثبت کام کیا ہے؟ مجھے بتائیں۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں فتح کس کی ہوئی اور فاتح کون قرار پایا، ہم پر زور تھا کہ اسمبلیوں میں نہ جائیں مگر ہم نے ایسا نہیں کیا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت کمزور ہوگی تو دفاع بھی کمزور ہوگا، وزیراعظم کو دل کشادہ کرنا پڑتا ہے اور مسائل سن کر ان کا حل نکالنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2 سال ہوگئے ہیں، اس دوران اسمبلی چل رہی ہے اور نہ ہی حکومت پرفارم کر رہی ہے، جو بے توقیری اس دور میں اسمبلی ممبران کی ہو رہی ہے، تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ جب بھی ہم کوئی عوامی مسئلہ اسمبلی میں پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف سے گالیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کام بھارت 71 برس میں نہیں کرسکا، وہ عمران خان کے دور حکومت میں کردیا اور ہم دیکھتے رہے، اس اقدام کے بعد ہمیں بھارت کے ساتھ بارڈر بند کر دینا چاہیے تھا۔

تازہ ترین