مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عوام حکومتی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صبح صبح ایک بیانیہ آ جاتا ہے جس کا جواب دینا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دینا کیونکہ ہمارے قائد نےووٹ کو عزت دینے کا کہا ہے۔
ترجمان نون لیگ نے کہا کہ 2018ء سے 2020ء تک کرپشن کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا جو عوام کو پت چلا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کے سامنے عیاں ہو گیا ہے، جب کچھ نہیں ملا تو غداری کی سازشیں شروع کر دیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 کلو آٹا 1100 روپے میں بیچا جا رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹور میں دستیاب آٹا جانوروں کو ڈالا جا رہا ہے۔