وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بھارتی شخص سے ملنے کا دعویٰ کرنے کے بعد ملاقات کا مقام بھی بتادیا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق مریم نواز کی ایک بھارتی شخص سے ملاقات کھوکھر پیلس میں ہوئی۔
شہباز گل نے رانا ثنااللّٰہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد وہ اسی جگہ پر رکی رہیں۔
معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ سگنل ملنے پر مریم نواز وہاں سے نکل کر سیدھی کھوکھر پیلس پہنچیں۔
شہباز گل نے کہا کہ رانا صاحب، آپ شہباز شریف کیساتھ ہیں، وہ آپ کو یہ نہیں بتائیں گی۔