وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے نے ایک ہوٹل میں بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے بھیجے ہوئے تین افراد سے ملاقات کی، ان کے نام بھی موجود ہیں۔
مریم اورنگزيب کو جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام لگایا ہے کہ پچھلے منگل کو نواز شریف نے خود ایک ایمبیسی میں جا کر خفیہ ملاقات کی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ مریم اورنگزيب خود کو اتنا تیز سمجھتی ہیں کہ ہم ان سوالوں کا جواب نہیں مانگیں گے اور وہ ہمیں مہنگائی کے بیانیے میں الجھا دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں مریم اورنگزيب عوام کو اتنا بے وقوف سمجھتی ہیں، ہم کسی چیز میں نہیں الجھیں گے، آپ کو جواب دینا پڑے گا کہ کیا آپ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑی ہیں؟