وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ کل لاہور نے نواز شریف اور مریم صفدر کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی، وہ فوج سے محبت کرتا ہے۔
شہبازگِل نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں جس سفارت خانے میں خفیہ ملاقات کی اس کاجواب دینا پڑے گا، پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا۔