وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کرائے کے ترجمانوں کی بات کس منہ سے کرتی ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کسی میرٹ پرنہیں آئیں جو دوسروں کے بارے میں ایسی باتیں کرتی ہیں، میں حیران ہوں کہ یہ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سوچے بغیر بجلی گھر لگائے، ٹرانسمیشن لائنز نہیں بنائیں۔
شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا کہ آپ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑی ہیں یا نہیں۔