• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزامات میں نے نہیں علی زیدی نے لگائے ہیں، مفتاح اسماعیل

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کے سینیئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے کوئی الزامات نہیں لگائے، الزامات علی زیدی نے لگائے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے حکومتی گارنٹی پر 2 ٹرمینلز لگائے تھے۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 2سال میں گیس کا ایک بھی ٹرمینل نہیں لگایا اور ایک انچ گیس پائپ لائن نہیں بچھائی۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ن لیگ نے 5 سال کے دوران 2 ٹرمینلز لگائے، حکومت کاکام یہ نہیں ہے کہ کہے گیس کی قلت ہے اور وہ مزید ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت کا کام یہ ہے کہ گیس کی کمی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

تازہ ترین