• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے مقدمات سے بچنے کیلئے محاذ کھولا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قانونی مقدمات سے خود کو بچانے کے ایسا محاذ کھول دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں بینظیر بھٹو کو غداری کا خطاب دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہیں، وہ دھوکا دے کر ملک سے باہر گئے ہیں۔


وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز شریف جو باتیں کر رہے ہیں، وہی بات ہمارے دشمن کر رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کسی بھی سابق وزیراعظم نے ایسی باتیں کی ہیں، جیسی نواز شریف کر رہے ہیں؟

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں صرف اثاثے بنائے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے مہنگی گیس اور بجلی کے معاہدے کیے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے40سال کی منی ٹریل دی۔

تازہ ترین