• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل نے نہیں سیکھا، علی زیدی کا طنز

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ن لیگی دور کے وزیر خزانہ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیے اور کہا کہ ’مفتاح اسماعیل نے نہیں سیکھا‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں علی زیدی نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ن لیگ کے دور میں وزارت پٹرولیم، پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) کو ڈکٹیٹ کرتی تھی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب پی کیو اے، وزارت بحری امور کے ماتحت ہے، اب ایل این جی ٹرمینل لگانے میں مدد کے لیے میری وزارت سے پوچھا جاتا ہے۔


علی زیدی نے اس موقع پر چند سوالات بھی اٹھائے کہ پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ (پی جی پی سی ایل) سے متعلق پیغامات مفتاح اسماعیل کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ پر کیوں بھیجے جاتے تھے؟

انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ مفتاح اسماعیل کا وزارت پٹرولیم اور وزارت بحری امور سے کیا تعلق تھا؟

وفاقی وزیر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ (پی جی پی سی ایل) سے مفتاح اسماعیل کا کیا تعلق ہے؟

گزشتہ روز ن لیگی رہنما نے 50 لاکھ ڈالرز کا سوال کے عنوان سے علی زیدی کے ایک پیغام کے جواب میں استفسار کیا تھا کہ ’ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور نےٹوئٹ کیوں کیا؟ جب کہ یہ معاملہ تو پٹرولیم منسٹری کی ذمے داری ہے۔

تازہ ترین