• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محققین نے مشرقی کینیڈا کے نووا اسکاٹیا کے ساحل سے تقریباً 3 ہزار 541 پونڈ (1600 کلو گرام) وزنی 17 فٹ لمبی سفید شارک پکڑلی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

پکڑی جانے والی شارک کو ’اوقیانوس کی ملکہ‘ کا نام دیا گیا، شمال مغربی بحر اوقیانوس میں کرس فشر کی سربراہی میں آسارچ ریسرچ ٹیم نے شارک کو پکڑا ہے۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اب تک کی سب سے بڑی شارک کو پکڑا ہے۔

آسارچ نے شارک کی ایک تصویر اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی، جس پر 5300 افراد نے تبصرے کیے اور 1100 صارفین نے اسے شیئر کیا ہے۔

محققین کے مطابق شمال مغربی بحراوقیانوس سے پکڑی گئی وائٹ شارک اب تک کی سب سے بڑی شارک ہے اور یہ 21 ریسرچ پروجیکٹس کے ساتھ ہماری تعاون کرنے والی سائنس ٹیم کی مدد کرے گی۔

تازہ ترین