• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان 68 برس کے ہوگئے، شبلی فراز و دیگر کی سالگرہ کی مبارکباد

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان 68بر س کے ہوگئے ہیں ۔ وزیر اعظم کوشبلی فراز اور کارکنوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ ان کی سالگرہ پانچ اکتوبر کو منائی جاتی ہے تاہم ذرائع کے مطابق کاغذا ت میں ان کی تاریخ پیدائش بارہ نومبر ہے ۔عمران خان پانچ اکتوبر 1952 کو پیدا ہوئے ۔دریں اثناءوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کو ان کے یومِ پیدائش پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔ سینیٹر شبلی فراز نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے انشاء اللہ ان کی جرآت مندانہ قیادت میں سرخرو ہونگے۔

تازہ ترین