• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ کسی اتھارٹی کو ہرگز اجازت نہیں ہے کہ وہ ملزم کی عزتِ نفس مجروح کرے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ وزراتِ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ملزم سلیمان شہباز ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری وصول نہیں کر رہا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ملزم بیرونِ ملک جان بوجھ کر عدالت کا حکم نامہ وصول نہیں کر رہا، لہٰذا عدالت سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیتی ہے۔


حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے مطابق نصرت شہباز اور رابعہ عمران جلد ٹرائل کا سامنا کریں گی، اس لیے شہباز شریف کی استدعا پر نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی فی الحال روکی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالت غیر حاضر ملزمان کو ٹرائل جوائن کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تازہ ترین