• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کا ریکوری کیلئے ڈیفالٹرز کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) واسا راولپنڈی نے ادارے کے مالی مسائل پر قابو پانے کیلئے بڑے اور پرانے ڈیفالٹرز سے پانی کے بلوں کے بقایا جات کی وصولیوں کیلئےریکوری تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق واسا کے پانی اور سیوریج کے بقایا جات بڑھ کر 1600ملین روپے ہو چکے ہیں جبکہ ادارے کا سالانہ بجٹ خسارہ بھی اس سے زیادہ ہے ، ادارہ پانی کے بلوں سے حاصل ہونے والی ماہانہ ریکوری نہ ہی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پوری ہو پاتی ہے اور نہ ہی اس رقم سے ٹیوب ویلوں کے بجلی بلوں کی ادائیگی ہو پاتی ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیفالٹرز کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ریکوری کو یقینی بنایا جائے ۔ اس سے پہلے بقایا جات کی وصولیوں کو آئوٹ سورس کرنے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل کی جا چکی ہے جو اپنی سفارشات آئندہ اتھارٹی میٹنگ کیلئے تیار کر رہی ہے۔
تازہ ترین