• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیرِ تجارت سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے اور برآمدات کے فروغ کے امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ماضی میں عالمی بینک کا تعاون پاکستان کیلئے سود مند رہا ہے، پاکستان کو اب بھی ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جہاں عالمی بینک کا تعاون فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کا تجربہ ہمارے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، برآمدات کو بڑھانا اور میک ان پاکستان کو فروغ دینا پاکستان کی ترجیحات ہیں۔

مشیرِ تجارت نے مزید کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے ٹیرف میں کمی اور مقامی مصنوعات کا تنوع ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عالمی بینک کی امداد بامقصد ہونی چاہیے۔


عبدالرزاق داؤد کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی بینک کی امداد سے اداروں میں بہتری لائی جاسکے گی، پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کیلئے عالمی بینک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تازہ ترین