کراچی (نیوزڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، وہیں حیرت انگیز طور پر دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں 813 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ ڈجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہے۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کے منظرعام پر آنے کے بعد ٹیکنالوجی کے شعبے میں 43 فیصد اور صحت کے شعبے میں 50 فیصد معاشی ترقی دیکھی گئی ہے۔