کراچی (طلحہ ہاشمی) حکومت سندھ کی جانب سے نئے ضلع کیماڑی کے بنائے جانے کے بعد پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں بھی ایک نیا ضلع بنائے جانے پر غور ہو رہا ہے اور امکان ہے کہ جلد اس سلسلے میں کارروائی مکمل کر لی جائے گی، نئے متوقع ضلع کیماڑی میں کیماڑی ، بلدیہ اور سائٹ ڈویژنز کے تھانےشامل ہوں گے، نئے ضلع کے نتیجے میں شہر میں ضلع ایس ایس پیز کی تعداد8 ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں مزید ایک ضلع بنائے جانے کا امکان ہے، نیا ضلع کیماڑی کے وجود میں آنے کے بعد نیا انتظامی ضلع بنایا جاسکتا ہے، نئے انتظامی ضلع کو کیماڑی کا نام دیا جاسکتا ہےجس پر غور جاری ہے، ضلع کیماڑی میں کیماڑی ، بلدیہ اور سائٹ ڈویژنز کے تھانےشامل ہوں گے۔