ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر جمیل نے اساتذہ کے احترام کے لیے تاریخی اقدام کا اعلان کردیا، سپاہی سے لےکر انسپکٹر رینک تک کے افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ اساتذہ کا قوم کا مستقبل بنانے میں بڑا کردار ہوتا ہے، اگر کوئی استاد تھانے میں مسئلہ لیکر آئے تو سب سے پہلے انھیں سیلوٹ کیا جائے۔
ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد نے کہا کہ سپاہی سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے افسران اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرینگے، سلیوٹ کے بعد جو بھی مسئلہ ہو اُسے قانونی راستے سے اولین ترجیح دے کر حل کیا جائے۔