• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا، وزیر جہاں اسکول کے سامنے کچرا، غیر قانونی پارکنگ، طلبہ کو دشواری

کراچی(جنگ نیوز) فیڈرل بی ایریا ،عائشہ منزل کے قریب بھائی جان چوک پر وزیر جہاں سیکنڈری اسکول کے مین گیٹ کے سامنے کئی ہفتے سے کچرا اور غلاظت جمع ہے جبکہ اسکول کی دیوار کے ساتھ غیر قانونی پارکنگ کے علاوہ پرانی گاڑیوں کے ڈھانچے بھی پڑے ہیں جن کی وجہ سے طلبہ کو اسکول آنے جانے میں دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔طلبہ کے والدین اور علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی،ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کچرے اور گاڑیوں کے ڈھانچوں کو فوری ہٹایا جائے اورگیٹ کے سامنے ٹرک،وین وغیرہ کی غیر قانونی پارکنگ کو ختم کرایا جائے۔

تازہ ترین