• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے لگام سوشل میڈیا پر کنٹرول کیلئے غیر قانونی ، توہین آمیز ، فحش مواد کی روک تھام کا مسودہ منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ، توہین آمیز ، فحش مواد کی روک تھام کیلئے نئے مسودے کی توثیق کردی ہے، حکومت اب نئے قوانین کے نفاذ کے ساتھ بے لگام سوشل میڈیا پر قابو پا سکے گی،ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد غیر قانونی ، گستاخانہ ، فحش یا توہین آمیز مواد کی روک تھام کیلئے غیرقانونی مواد (پروسیجر ، اوورسائیٹ اورسیف گارڈز) رولز 2020 کا مسودہ تیار کیا تھا، سوشل میڈیا اور ان نئے قواعد کو منظوری کے لئے سی سی ایل سی کو بھیج دیا تھا بعد میں ، سی سی ایل سی نے ان قواعد کی منظوری دی اور وفاقی کابینہ نے حال ہی میں اس پر عمل درآمد کے لئے ضروری توثیق کردی ہے،وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ کابینہ کی توثیق کے بعد اب سوشل میڈیا پرغیر قانونی مواد کو ہٹانے یا روکنے کے لئے تمام سروس فراہم کرنے والے نئے قوانین کے تحت پابند ہیں۔

تازہ ترین