• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غربت نہیں غریب کے خاتمے پر کاربند ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نااہل و بے حس حکومت غربت نہیں بلکہ غریب کے خاتمے پر کاربند ہے۔ آٹا، چینی، دالوں، گوشت، سبزیوں اور ادویات کے علاؤہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے اشیاء ضرورت اور بنیادی سہولیات 98 فیصد عوام کی قوت خرید سے باہر کرکہ ملک میں ناصرف شدید بے چینی اور انتشار پیدا کردیا ہے بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ کراچی میں بچ جانے والی صنعتیں بھی ختم ہو جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گلشن اقبال میں تاجر برادری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شدید مہنگائی حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔روزگار ملنے کے بجائے ختم ہورہے ہیں، سفید پوش لوگ بھی مانگنے اور اپنی عزت نفس مار کر فلاحی اداروں کے دسترخوانوں سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین