• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف تھانے کی حدودرزاق آباد عبداللہ گوٹھ گلی نمبر21میں رہائش پذیر بھینسوں کے بیوپاری 45سالہ محمد ایازلاشاری کے گھربدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کردی ،اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ایاز کو سرپرایک گولی مارکر قتل کردیا اور گھر سے تین تولے سونا ،نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا ،جہاں سےپوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش کو ورثاءکے حوالے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین