• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: فہرست میں پاکستان مزید 1 درجے نیچے آگیا


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 661 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 334 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 595 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 552 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 335 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 493 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 2 ہزار 708 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 39 ہزار 571 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 541 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 330 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 248 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 219 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 263 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 122 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 188 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 480 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 893 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 89 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 980 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 77 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 898 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 37 لاکھ 95 ہزار 287 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین