• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس: کیسز میں کمی، پاکستان 23 ویں نمبر پر


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 671 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 354 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 558 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 646 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 62 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 39 ہزار 910 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 543 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 484 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 252 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 273 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 263 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 210 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 188 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 498 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 900 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 89 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 991 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 77 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 665 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 38 لاکھ 28 ہزار 952 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 781 مریض داخل ہیں جن میں سے 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

تازہ ترین