• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار 906 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 67 ہزار 469 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 80 لاکھ 34 ہزار 402 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 67 ہزار 984 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 76 لاکھ 91 ہزار 35 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 750 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78 لاکھ 34 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 90 ہزار 629 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 653 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 لاکھ 25 ہزار 910 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 6 ہزار 521 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 6 ہزار 151 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 49 ہزار 34 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 29 ہزار 539 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 257 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 238 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 331 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 179 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 688 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 84 ہزار 381 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 22 ہزار 710 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 56 ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 98 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 38 ہزار 614 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 96 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 4 ہزار 488 ہو گئے۔


فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 17 ہزار 408 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 86 ہزار 891 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب 18 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 972 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 132 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 521 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 595 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 552 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 335 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 493 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 2 ہزار 708 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین