• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بال کٹواتے وقت خوب ہنسنے والا بچہ


باربر شاپ پر بال کٹواتے وقت بچوں کو روتے ہوئے تو آپ نے یقیناً دیکھا ہی ہوگا، ایسا ہے! تو پھر یہ ویڈیو آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہم میں سے اکثر لوگ مزاحیہ اور انوکھی ویڈیوز دیکھتے ہیں، جو ہر بار ہماری مسکراہٹ کی وجہ بن جاتی ہیں، یہ ویڈیو بھی ان ہی میں سے ہے۔

انٹرنیٹ صارفین میں بال کٹواتے وقت ہنسی سے لوٹ پوٹ بچے کی اس ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے ’ہیپی فرائیڈے‘ کے مختصر عنوان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔


44 سکینڈ کی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ بن گئی، جسے 83ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا، لائیک کیا اور بہت سارے تبصرے بھی کیے۔

ویڈیو شروع ہوتی ہے، ایک باربر شاپ میں معصوم بچہ کسی کی گود میں بیٹھا ہے، اس بچے نے برقی ریزر کی تار تھام رکھی ہے اور وہ شدت کے ساتھ ہنس رہا ہے۔

جیسے ہی ہیئر ڈریسر (نائی) برقی ریرز اس کے سر کے قریب لاتا ہے تو بچہ ایک بار پھر زور زور سے ہنسنے لگ جاتا ہے، بچے کی خوبصورت ہنسی کو دیکھتے ہوئے سیلون میں موجود ہر شخص ہنس پڑتا ہے۔

بچے کی ہنسی پر مشتمل یہ ویڈیو کو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین نے خوب سراہا ہے، اچھے اچھے بھی تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ او میرے خدا! بہت ہی خوبصورت! خدا اِسے ہمیشہ ایسا ہی رکھے، آمین۔

دوسرے نے کہا ’خوبصورت ویڈیو۔۔۔ تم نے میرا دن بنادیا‘۔ایک اور صارف نے کہا کہ’ ہم یہ ویڈیو ایک بار پھر دیکھ رہے ہیں‘۔

تازہ ترین