• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ ہفتے ٹائیگر فورس سے ملاقات کرونگا، وزیرِ اعظم عمران خان


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کو کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس کے ساتھ ملاقات کروں گا۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار اپنے علاقوں میں دال، آٹے، چینی اور گھی کی قیمتوں پر باقاعدگی سے نظر رکھیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹائیگرفورس کے رضا کار دال، آٹے، چینی اور گھی کی قیمتوں سے متعلق ٹائیگر فورس پورٹل پر پوسٹ کریں۔


واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں کل (پیر کے دن) سے مہنگائی کے خلاف کارروائی شروع کرنے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین