• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 323 نئے مریضوں کی تشخیص، ترجمان وزارت صحت

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 323 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے جاری سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 267 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں کورونا سے 25 افراد انتقال کر گئے۔ اس طرح مملکت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 43 ہوگئی ہے۔


انھوں نے کہا کہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے 593 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 3 لاکھ 25 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ اب سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 894 رہ گئی۔

تازہ ترین