آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افغانستان میں مسلح افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم


افغان دارالحکومت کابل میں اغوا، قتل اور دیگر جرائم کی شرح میں اضافے پر پولیس کو مسلح افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ مسعود اندرابی کا کہنا ہے کہ مجرم کابل میں آزادانہ نہیں گھوم سکتے۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مسلح افراد کے نظر آنے پر انہیں وہیں مار دیا جائے۔

اس سے پہلے کابل پولیس کو مجرموں سے مقابلے کی صورت میں ہی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید