• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: محمّد اسلام

صفحات: 120

قیمت: 350 روپے

ناشر: فرید پبلشرز، 12، مبارک محل،مقدّس مسجد، اُردو بازار، کراچی۔

طنز و مزاح میں اپنی شناخت بنانا کسی بھی طرح کارِ آساں نہیں، تاہم اس دُشوار گزار راہ کو محمّد اسلام نے جس آسانی سے طے کیا ہے، وہ ہر لحاظ سے قابلِ قدر ہے۔ آسان سے یہ تصوّر نہ کیا جائے کہ اُنہوں نے اس عنوان سے کوئی تگ و دَو ہی نہ کی ہو گی۔ ایسا ہر گز نہیں،کیوں کہ صحافتی اُمور سے وابستگی بجائے خود ایک محنت طلب کام ہے اور ایسی محنت کہ جس میں بسا اوقات دفتر میں نہ رہ کر بھی فرائض انجام دیے جا رہے ہوتے ہیں۔ 

ان تمام عوامل سے دوچار رہنے کے باوجود طبیعت کو شگفتہ و ترو تازہ رکھنا کمال کی بات ہے۔ تاہم، اُس سے فزوں تر بات یہ کہ دوسروں کو شگفتگی و تروتازگی عطا کی جائے۔ اُن کی مسلسل سامنے آنے والی تخلیقات سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ میدانِ طنز و مزاح کے اب ایک مشّاق کھلاڑی ہیں۔ 

’’شرگوشیاں‘‘طنز و مزاح کی سو لفظی کہانیاں ہیں۔ اتنی حدود و قیود کے ساتھ محمّد اسلام نے روزمرّہ زندگی کے موضوعات کو طنز و مزاح کے پیرائے میں انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کر کے اپنی طبعی بذلہ سنجی و گہرے مشاہدے کا بَھرپور ثبوت دیا ہے۔

تازہ ترین