پشاور کے چڑیا گھر میں ایک اور جانور ہلاک ہوگیا، دو دن قبل چیتوں کی لڑائی میں زخمی ہونے والی چیتے کی مادہ دم توڑ گئی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر اشتیاق احمد نے مادہ چیتے کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمی مادہ کو طبی امداد دی تھی مگر وہ بچ نہ سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیتوں کی لڑائی اس قدر شدید تھی کہ چیتوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنا مشکل تھا۔
اشتیاق احمد نے یہ بھی کہا کہ دو چیتوں کے درمیان لڑائی کے باعث ایک چیتا شدید زخمی ہوا تھا جبکہ مادہ چیتے کو انٹرنل بلیڈنگ ہوئی تھی۔
وزیر جنگلات اور جنگلی حیات نے کہا کہ چیتوں کی لڑائی کے معاملے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو طلب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئے روز جانوروں کی ہلاکت کی وجوہات جاننے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اجلاس بلایا ہے۔