• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حیدر آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ


کراچی اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا وائرس کو دونوں شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 5 دن کے دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 32 فیصد رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 24 فیصد رہی ہے۔


انہوں نے این سی او سی کو بتایا کہ صوبے کے باقی شہروں میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی شرح 1 اعشاریہ73 فیصد رہی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے بتایا کہ 8 ہزار 448 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کیسز میں 136 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 56، ضلع جنوبی 45، ضلع ملیر 13، ضلع وسطی 12، ضلع کورنگی 10کیسز ہیں جبکہ ضلع غربی میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین