پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی ، چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے انعام اللہ خان کیجانب سے دائر نااہلی کی درخواست پر سماعت شرو ع کی تو وزیراعظم کی جانب سے وکیل محمد حبیب قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے حلقہ قومی اسمبلی 35بنوں سے جمع کئے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنے بیٹوںکے جائیداد اور اپنی بیٹی سے متعلق حقائق چھپائے تھے جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل نہیںہوسکتے ۔