• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو جلسوں کیلئے لوگ دینے کو تیار ہیں: فیصل جاوید


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جلسوں میں شرکت کے لیے لوگ درکار ہیں تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جلسیاں کرے۔

پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوگی وہاں قانون حرکت میں آئے گا۔


انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن کو کنٹینر چاہیے تو دینے کے لیے تیار ہیں۔

فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ حزبِ اختلاف کو جلسوں میں شرکت کے لیے لوگ درکار ہیں تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین