آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مولانا عادل کی شہادت سے متعلق مزید انکشافات

کراچی میں مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید سے متعلق کچھ اورسی سی ٹی وی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آگئیں۔

ایک ویڈیو میں مولانا عادل کو کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے بعد گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، مولانا عادل خان کے کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے وقت 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان مرکزی گیٹ کے پاس موجود تھے۔

مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے لیے دارالعلوم گئے تھے۔

دارالعلوم کے باہر مشکوک موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کی بھی مزید فوٹیجز سامنے آگئی ہیں۔

مولانا عادل خان کے کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے وقت دونوں موٹر سائیکل سوار ملزمان مرکزی گیٹ کے پاس موجود تھے، اس دوران دونوں مبینہ مشکوک افراد نے غیر معمولی حرکات و سکنات کیں۔


مولانا ڈاکٹر عادل خان کے نکلنے کے بعد انہی دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو مولانا کے پیچھے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ 3 روز قبل ان ملزمان کے بارے میں تصاویر، خبر اور فوٹیجز نشر کر چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید