• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے 2 کروڑ 88 لاکھ مریض شفایاب

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 84 لاکھ 23 ہزار 691 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 91 ہزار 747 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 84 لاکھ 50 ہزار 388 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 70 ہزار 99 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ 81 ہزار 556 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 900 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 لاکھ 93 ہزار 600 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 26 لاکھ 45 ہزار 421 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 79 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 52 لاکھ 27 ہزار 279 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 10 ہزار 645 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 41 ہزار 517 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 51 ہزار 63 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 14 ہزار 823 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 23 ہزار 205 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 40 ہزار 409 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 33 ہزار 204 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے9 لاکھ 25 ہزار 341 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 141 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 98 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 24 ہزار 572 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 17 ہزار 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 419 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 53 ہزار 974 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 84 ہزار 420 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 25 ہزار 340 ہو گئے۔


فہرست میں 10 ویں نمبر پر فرانس پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 942 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 7 لاکھ 56 ہزار 472 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 20 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 87 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 89 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 611 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 601 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 782 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 518 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 5 ہزار 80 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین