اسلام آباد میں کلرکس، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پینشنرز کے احتجاج میں پولیس مظاہرین کو ڈی چوک پر روکنے کی کوشش میں ناکام ہوگئی، مظاہرین رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اسلام آباد میں دھرنا دے دیا، سروس اسٹرکچر بدلنے، پینشن، لائف انشورنس دینے، تنخواہوں میں اضافے اور انسداد پولیومہم میں تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔
مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نےاحتجاجی سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حمایت کردی۔