• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یشما گِل نےنمرہ خان کا ڈائیٹنگ پلان اپنالیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ یشما گِل نے بھی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل نمرہ خان کے بتائے ہوئے ڈائٹنگ پلان پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

نمرہ خان پاکستان انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز اور اسمارٹنس کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس سے اب اُن کی دوست یشما گِل بھی کافی متاثر نظر آ رہی ہیں۔

صرف ڈائٹنگ کے ذریعے وزن میں کمی لانے والی سُپر ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کا بتایا ہوا ڈائیٹ پلان اتنا سخت اور مشکل ہے کہ کسی کا بھی اُس پر ایک ہفتے تک قائم رہنا ناممکن سا ہے، نمرہ خان اپنے ڈائیٹنگ پلان کو ایک چیلنج قرار دیتی ہیں ۔

نمرہ خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ اپنی بہترین دوست یشما گِل سے باتیں کر رہی ہیں اور یشما کے اُن کے بتائے ہوئے ڈائیٹنگ پلان پر عمل کرنے پر فخر کا اظہار کر رہی ہیں۔


دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یشما گِل صرف دو دن میں ہی نمرہ خان کے ڈائیٹ پلان سے تنگ آ کر کہہ رہی ہیں کہ ’اُنہیں انڈے والا برگر کھانا ہے،‘ یشما گِل اس سخت ترین ڈائیٹ سے کافی اُکتائی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نمرہ کی جانب سے کچھ دیر قبل ایک اور اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو جمعے کی مبار کباد دے رہی ہیں جبکہ نمرہ خان کی ویڈیو می دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی دوست یشما گِل نماز ادا کر رہی ہیں۔

نمرہ خان کا ڈائٹ پلان کیا ہے ؟

نمرہ خان نے اپنے ایک ہفتے کے ڈائٹ پلان سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’انہوں نے ایک ہفتے میں آٹھ کلو وزن کم کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صبح کا آغاز صبح سات بجے کرتی تھیں ہیں، صبح سب سے پہلے وہ تین ابلے انڈوں کی سفیدی کھاتی ہیں اور سے اس کے آدھے گھنٹے بعد وہ ایک سیب کھاتی ہیں ، آدھے گھنٹے بعد وہ ایک مگ بھر کر سبز چائے پیتی ہیں۔‘

دوپہر کا کھانا وہ بارہ سے ایک بجے کے درمیان کھاتی ہیں جس میں وہ صبح کی طرح تین انڈوں کی سفیدی آدھے گھنٹے بعد ایک سیب اور اس کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک مگ سبز چائے کا لیتی ہیں اور یہی غذا رات کے کھانے میں بھی اسی طرح دہراتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اور ہر دن وہ  ایک بار بڑا گلاس بھر کر اورنج یا سبزیوں کا جوس پیتی ہیں۔

تازہ ترین