• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اپنی تشہیر پر عوام کا پیسہ لٹا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی تشہیر پر عوام کا پیسہ لٹا رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کو سندھ کے جزائر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ہر فورم پر یہ معاملہ اُٹھائیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم 22 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑے گی۔18 اکتوبر اتوار کو کراچی کی باشعور عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ اس حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

کلفٹن پارک میں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ پودا لگا کر کلفٹن پارک میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ ماحولیات کے سیکرٹری اسلم غوری، ڈی جی سیپا نعیم مغل کے ہمراہ کلفٹن پارک میں مختلف پودے لگائے۔ محکمہ ماحولیات کے افسران اور دیگر نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں یہ گارڈن کے ایم سی کے کنٹرول میں تھا، جس کے بعد کے ایم سی نے اس پارک کا کنٹرول ہمیں دے دیا تھا، ڈی جی سیپا میرے ساتھ ہیں اور اُن کا ہر افسر ایک پودا ایڈوپٹ کرے گا۔ پلانٹیشن کا پروسز اسٹارٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا نظریہ ہے کہ زیادہ پلانٹیشن ہونا چاہیے، سندھ اور پاکستان ہرا بھرا ہونا چاہیے۔ سندھ بھر میں جہاں جہاں ہوسکے گا شجر کاری شروع کریں گے۔ سب سے بڑا پودا جمہوریت کا لگانے جارہے ہیں مختلف اقسام کے دو سو پودے آج لگائیں ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم 22 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑئے گی۔ کل بھی عوام کے حقوق مقدمہ تھا اور آج بھی عوام کے حقوق کا مقدمہ ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور وفاقی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔ عوام بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت کے پاس عوام کے دکھوں کا کوئی مداوا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پچاس لاکھ گھر اور کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا مگر لوگ بیروزگار کیےکل عوام نے حکومت کے کنٹینر اُٹھا کر پھینک دیے یہ عوام کا فیصلہ تھا۔ حکومت اپنی خودنمائی اور تشہیر پر پیسے لٹا رہی ہے ماضی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آیا۔ مگر ہینڈسم وزیر اعظم کی تشہیر پر عوام کا پیسہ لٹایا جارہا ہے۔

شیخ رشید کا کام ریلوے کو درست کرنا ہے وہ اپنے محکمے پر توجہ دیں دوسال میں ریلوے کا کیا حال ہوا ہے۔ زرادری نہ ماضی میں کبھی گھبرائے نہ مستقبل میں گھبرائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کا مقدمہ لڑا اور لڑے گی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو اس قوم کی اُمید ہیں۔ سندھ کے جزائر پر وفاق نے قابض ہونے کی کوشش کی۔ سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہے۔ سندھ حکومت اس پر بات کرچکی ہےوفاق کو آرڈیننس واپس لینا چاہیے 172 آرٹیکل کے یہ منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا کام نہیں ان پر بات کرتے آرٹیکل 39 صوبے کی باونڈریز کو محفوظ رکھنے کی ضمانت دیتا ہے۔ سینٹ اور اراکین قومی اسمبلی نے اس پر بات کی ہے ہم اسے عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین