حکومت پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت 200 روپے فی من مقرر کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک پیغام میں کہا کہ 10نومبر سے گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو صرف 100 روپے سے 120 فی من کا ریٹ ملتا تھا جبکہ ہم نے 180 سے 190 روپے فی ریٹ پر فوری ادائیگیاں یقینی بنائیں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ رمضان شوگر ملز جیسی ملوں سے کسانوں کے کروڑوں روپے ریکور کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرشنگ دیر سے کرنے والی ملز پر جرمانے کی حد بڑھادی ہے، جرمانے کی حد 50 ہزار سے یومیہ سے بڑھاکر 50 لاکھ تک کردی ہے۔