• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ الیکشن، جیسنڈا کی بڑی کامیابی، اپوزیشن نے شکست تسلیم کرلی

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں جیسنڈا آرڈرن نے بھرپور کامیابی حاصل کر لی، اپوزیشن نے بھی شکست مانتے ہوئے وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کی کامیابی کو تسلیم کر لیاہے۔اپوزیشن رہنماء کی وزیرا عظم کی مبارکباد ، حکمران لیبر پارٹی 3 سال حکومت کرے گی،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کو اگلے 3 سال حکومت کرنے کا ایک اور موقع مل گیا ہے،اپوزیشن پارٹی کی رہنما نے جیسنڈا آرڈرن کو فون پر مبارک باد دی۔اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز نے اپنےحامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے انتخابات میں غیر معمولی نتائج حاصل کیے، جس پر انھوں نے وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے کہا نیشنل پارٹی مضبوط اپوزیشن ثابت ہوگی، ہم حکومت کے ناکام وعدوں کا حساب کتاب کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ اس مرتبہ کے انتخابات میں آرڈرن کا مقابلہ دائیں بازو کی قدامت پسند رہنما جوڈتھ کولنز سے تھا، کولنز کی پارٹی نے لیبر پارٹی کے مقابلے میں 27 فی صد نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ لیبر پارٹی نے تقریباً 50 فی صد نشستیں حاصل کر لی ہیں، تاہم ووٹنگ کے نتائج کا سرکاری اعلان تاحال نہیں کیاگیاہے۔

تازہ ترین