• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھبرایا ہوا ٹولہ در در کی خاک چھان رہا ہے، شہباز گل


وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ گھبرایا ہوا ٹولا در در کی خاک چھان رہا ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم بی بی نے اپنے مفرور لیڈر کو پرچیاں پڑھتے دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو بولتا ہے وہ تاریخ میں لکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ یہ سب چور اکٹھے ہوں گے اور یہ ہوگئے۔


شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے چاہے جتنے جھوٹ بول لیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل ایک بیان میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان صاحب ابھی تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دوسرا جلسہ ہے، آپ نے’ گھبرانا نہیں‘ ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان صاحب نے اپوزیشن اتحاد کی کراچی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کردی ہے جبکہ عوام نے آپ کا استعفیٰ لکھ دیا ہے۔

تازہ ترین