جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ یہ چوری بچانے کے لیے میدان میں آئے ہیں، سب سے بڑی چوری عوام کے مینڈیٹ کی چوری ہے۔
کراچی میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سب جانتے ہیں عوام کی دو سال میں کیا حالت ہوئی ہے، عوام جس ظلم اور ناانصافی کی چکی میں پس رہے ہیں اس کا احساس نہیں ہے۔
پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی مان رہے ہیں اس سے بری حکومت نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ جس پیج پر یہ اکٹھے ہیں وہ پی ڈی ایم کی طاقت سے الٹ دیا جائے گا۔