• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے میزبانی کا حق ادا کر دیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر جو حرکت کی گئی اسکی مذمت کرتے ہیں، ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔


سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سندھ میں 2011 میں عمران خان نے بہت بڑا تاریخی جلسہ اور پاور شو کیا تھا، کل کا جلسہ کراچی کے لوگوں کا نہیں تھا، انہیں ویگنوں میں بھر بھر کر سندھ سے لایا گیا تھا۔ لوگ بتیاں دیکھنے آئےتھے، ان کی بوتھیاں دیکھنے نہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ قانون کی بالادستی یہ ہے کہ یہ سب لوگ جیلوں میں ہوں گے۔

تازہ ترین