• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی کابینہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور امن معاہدے کی توثیق کردی

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کے قیام کی توثیق کردی۔

امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اجلاس میں امن معاہدے کو خطے کے ممالک اور اقوام کے درمیان امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ 


اس دوران شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ امن معاہدہ خطے کو اقتصادی، ثقافتی اور ادراک کو مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اسرائیلی کابینہ نے گزشتہ ہفتے امارات کے ساتھ طے پانے والے معاہدے اور سفارتی تعلقات کی توثیق کی تھی۔

امارات، بحرین اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو امن معاہدہ اور سفارتی تعلقات کا اعلان کیا تھا، وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔

تازہ ترین